میرظفر اللہ خان جمالی کی تیسری برسی ، قرآن خوانی اور دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:00

میرظفر اللہ خان جمالی کی تیسری برسی ، قرآن خوانی اور دعا ئیہ تقریبات ..
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) سابق وزیراعظم وبزرگ سیاستدان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی تیسری برسی منائی گئی اس موقع پر روجھان جمالی سمیت ملک بھر میں ان کے درجات بلندی کے لیے قرآن خوانی اور دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر فرید اللہ خان جمالی میر شاہنواز خان جمالی میر جاوید خان جمالی میر عمر خان جمالی سابق ایم این اے میر خان محمد خان جمالی میر پیر بخش خان جمالی سمیت جمالی خاندان کے اکابرین اور علاقائی معززین میر ظفر اللہ خان جمالی کے چاہنے والے پرستار بھی موجود ہیں میر ظفر اللہ خان جمالی کی شخصیت کو خیراج عقیدت پیش کیا گیا اور کہا کہ میر صاحب کی خدمات کو تا حیات یاد کیا جائے گا۔