آئرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہوگی ، عامر خان

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:17

آئرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہوگی ، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی آئرا خان کی شادی اگلے ماہ جنوری میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی آئرا خان اور منگیتر نپور شیکھرے کی شادی آئندہ برس 3جنوری کو ہو گی۔یاد رہے کہ آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔منگنی کی تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن را سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :