بااثر قبضہ مافیا نے غریب لاچار شخص کے قیمتی مکان سمیت چٹی پڑی امبور کے مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا

اتوار 3 دسمبر 2023 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) بااثر قبضہ مافیا نے غریب لاچار شخص کے قیمتی مکان سمیت چٹی پڑی امبور کے مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا،مقبول کیانی نامی شخص نے خطرناک چائینہ کٹنگ کر کے پہاڑی تودے کو لینڈ سلائیڈنگ کے لیے چھوڑ دیا،عوام علاقہ سراپا احتجاج،متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی،حکومت سے داد رسی کا مطالبہ، راجہ اسد محمود جہانگیر سجاد مغل دولت رحمان قاری نور الرحمان قاری افضل صاحب صغیر حسین نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ ابھی بارش نہیں ہوئی ہے لینڈ سلاینڈنگ شروع ہو گئی ہے اور کی گئی غیر قانونی کٹائی سے ہمارے مکانات کو شدید خطرات لاحق ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس کٹائی کا فورا سدباب کیا جائے اور بلدیہ کو پابند کیا جائے اور وارڈ نمبر دو چٹی پڑی امبور گٹر لائن سے پانی آ رہا ہے جو اس سلائیڈنگ کو مذید خطرناک بنا رہا ہے،انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ سعید اور فیصل جو کہ بااثر اشخاص ہیں درجنوں لوگوں کی قینتی جان و املاک کو خطرات سے دوچار کر رہے ہئں،ان کا کہنا ہے کہ گٹر لائینیں جگہ جگہ سے خراب ہیں اور بدبو آرہی ہے اور بچے بیمار ہو رہے ہیں،موذی امراض پھیل رہے ہیں،انہوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کے حالات کا جائزہ لیتے ہویانصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :