چیف آف ائیر سٹاف سکوائش چیمپئن شپ ،مصر کی نادین الہمامی اور آمنہ الریہانی ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 3 دسمبر 2023 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلوں میں مصر کی نادین الہمامی اور آمنہ الریہانی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل کل پیر کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں خواتین کا پہلا سیمی فائنل مصر کی نادین الہمامی اور مصر کی نور رامی کے درمیان کھیلا گیا جس میں مصر کی نادین الہمامی نے 0-3 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ مصر کی آمنہ الریہانی اور مصر کی نور خافگی کے درمیان کھیلا گیا جس میں مصر کی آمنہ الریہانی نے 1-3 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا ئی۔

متعلقہ عنوان :