تحصیل کلر سیداں کا ایک اور اعزاز، کاوش راجہ کی تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی، انڈیا کو شکست، 6 گولڈ میڈلز حاصل کر لئے

جمعرات 8 مئی 2025 23:10

تحصیل کلر سیداں کا ایک اور اعزاز، کاوش راجہ  کی  تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل ..
کلرسیداں، 08 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) تحصیل کلر سیداں کا ایک اور اعزاز،تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی، انڈیا کو شکست، 6 گولڈ میڈلز حاصل کر لئے۔تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں پرویز شوٹو کان کراٹے کلب سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

باصلاحیت نوجوان کاوش راجہ نے اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ چوآ خالصہ سے تعلق رکھنے والے سامر نواز راجہ نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائٹ اور کاتا کی کیٹیگریز میں انڈین حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈلز حاصل کیے۔یہ کارنامہ نہ صرف مقامی سطح پر خوشی کا باعث بنا بلکہ پورے ملک میں ایک مثبت پیغام بھیجا کہ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز شوٹو کان کراٹے کلب کی ٹیم نے کاتا اور فائٹ دونوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 6 گولڈ میڈلز جیت کر اپنی محنت، لگن اور کوچنگ کا بھرپور ثبوت دیا۔ یہ کامیابی تحصیل کلر سیداں کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، اور اس سے علاقے کے دیگر نوجوانوں کو بھی کھیلوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔اہلِ علاقہ، سماجی شخصیات اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے کھلاڑیوں کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :