Live Updates

بھارت کے بزدلانہ حملے شرمندگی میں بدل گئے، محمد حفیظ

جمعرات 8 مئی 2025 17:02

بھارت کے بزدلانہ حملے شرمندگی میں بدل گئے، محمد حفیظ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک اقدام میں بدل گئے۔محمد حفیظ نے لکھا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کے دفاع کیلیے متحد ہیں۔ کرکٹر کے بیان پر صارفین نے کمنٹ سیکشن میں پاکستان سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات