کیمرون نوری اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

جمعرات 8 مئی 2025 16:55

کیمرون نوری اٹالین اوپن ٹینس  مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) برطانوی نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 29 سالہ انگلینڈ کے ٹینس سٹار کیمرون نوری نے اٹالین اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی کرسٹوفر او کونل کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی کرسٹوفر او کونل کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ نامور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :