Live Updates

پاک بھارت کشیدگی، بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا اپنے بورڈ کو ایشیاء کپ کے مستقبل اور پاک بھارت میچ کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ

سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025ء میں پاکستان کو کھیلتے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 مئی 2025 14:58

پاک بھارت کشیدگی، بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا اپنے بورڈ کو ایشیاء کپ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مئی 2025ء ) بھارتی کرکٹرز کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد چیمپئینز ٹرافی کے دوران دورے میں تعریفوں کے پل باندھنے والے بھارتی صحافی بھی آگ میں گھی ڈالنے لگے۔
گزشتہ روز پاکستان کیخلاف جنگی جارحیت کی کوشش میں بھارت کو قیمتی رافیل طیاروں اور درجنوں ڈرونز کی تباہی کی صورت میں ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم بھارتی کرکٹرز اور صحافیوں نے اسے اپنی جیت قرار دیا۔

ادھر چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے تعریفوں کے پل باندھے لیکن اب بھارتی بورڈ کو ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کیخلاف میچز کے مکمل بائیکاٹ کا مشورہ دے رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث 13-2012ء سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی، پاک بھارت ٹیمیں محض ایشیاکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتی ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اس وقت وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں جبکہ بھارت ایونٹ کا میزبان ملک ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات