لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رے منٹ 61پولو کپ کا فائنل ٹوٹل نیوٹریشن نے جیت لیا

اتوار 3 دسمبر 2023 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رے منٹ 61 پولو کپ کا فائنل ٹیم ٹوٹل نیوٹریشن نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ریمنگٹن /نیوایج کو 6-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی سی او او ایم جی اپریل اور رے منٹ 61 انیس خواجہ، ان کی فیملی، سی او او رے منٹ 61 کہکشاں،لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبرنصیراحمد خان، راجہ عامر، فیروز گلزار، عدنان حیات نون، عثمان حئی، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل عامر عمر، فیملیز اور تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

ٹوٹل نیوٹریشن نے فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریمنگٹن /نیوایج کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے سیف اللہ نون نے تین، محمد وحید، عثمان حئی اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ریمنگٹن /نیوایج کی طرف سے آغا آدم علی خان نے تین اور المان جلیل اعظم نے دو گول سکور کیے۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے زیڈ ایس پولو ٹیم کو 5-4.5 سے ہرا دیا۔

ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میجر عادل سلطان را نے تین، میر شعیب احمد اور ولید حبیب خان نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ زیڈ ایس کی طرف سے چوہدری حیات نے چاروں گول سکور کیے۔ اختتامی تقریب میں لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز نے مہمان خصوصی انیس خواجہ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :