]ابوظہبی ٹی 10، ٹیم ابوظہبی کو مسلسل چوتھی شکست

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

ژ ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) ابوظہبی ٹی 10 کے 12 ویں میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ابوظہبی کو 63 رنز سے شکست دیدی۔ ا?ندرے فلیچر (41)، نکولس پورن (30) اور ٹام کوہلر کیڈمور (35) کی تیز اننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ابوظبی کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز ہی بنا سکی اور اسے چار میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیوس ڈو پلوئے (25) اور کولن انگرام (19) نے چوتھی وکٹ کے لئے 41 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے اسکورمیں نمایاں کردار ادا کیا۔ٹیم ابوظبی نے ٹاس جیت کر باو?لنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ا?ندرے فلیچرکھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :