کلرسیداں میں ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 3 دسمبر 2023 20:00

کلرسیداں، 03 دسمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی میزبانی میں تحصیل کلرسیداں میں ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کِیا گیا جس میں تحصیل بھر سے چار سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ہائی سکول درکالی شیر شاہی ،ہائی سکول بھلاکھر،ہائی سکول سرصوبہ شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کی ٹیمیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

دلچسپ مقابلوں کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ نے تحصیل کلرسیداں مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔تحصیل سطح پر ممبر سپورٹس کمیٹی عبدالوحید کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے جبکہ دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر سکول گراونڈ میں موجود رہے۔\378

متعلقہ عنوان :