عالمی منڈی میں سونے کے نرخ 2,100 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے

پیر 4 دسمبر 2023 12:12

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ  2,100 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ 2,100 ڈالر کے نفسیاتی راؤنڈ مارک سے اوپر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے اعلان کے باعث پیر کو ابتدائی ایشیائی سیشن کے دوران سونے کی قیمت بڑھی ۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق سونے کی یہ قیمت 2,148 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پیر کے مارننگ سیشن میں سونے کی قیمت نے تقریباً 2,135 ڈالر ٹریڈ کیا ہے،جو کہ ایک دن میں 2.90 فیصد کا اضافہ ہے۔ \932

متعلقہ عنوان :