چاقو سے حملہ کرنیوالے فرانسیسی شخص کا تعلق داعش سے نکلا

پیر 4 دسمبر 2023 13:47

چاقو سے حملہ کرنیوالے فرانسیسی شخص کا تعلق داعش سے نکلا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) فرانسیسی انسداددہشتگردی کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ چاقو سے حملہ کرنے والے فرانسیسی شہری ارمند آر نے سوشل میڈیاپر جاری ویڈیو میں داعش سے وفاداری کاحلف اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر نے بتایاکہ حملہ آورکے فرانس میں حالیہ حملوں کے ملزمان سے رابطے بھی تھے۔اکتوبر 2023 کے اواخر میں حملہ آور کی ماں نے اپنے بیٹے کے رویے کے بارے میں حکام کو تشویش سے آگاہ کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپیرس میں چاقو حملے میں جرمن سیاح ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔