انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک

3افرادزخمی،12کوہ پیما لاپتہ،پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور

پیر 4 دسمبر 2023 16:02

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) انڈونیشیا کے سماٹرا میں مانٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں مائونٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز مغربی انڈونیشیا میں مانٹ ماراپی پر آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :