مینجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے، وکٹ کیپربیٹسمین سرفرازاحمد کی گفتگو

پیر 4 دسمبر 2023 17:01

مینجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے، وکٹ کیپربیٹسمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) وکٹ کیپربیٹسمین سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چار روزہ میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں،مجھے اور رضوان کو مینجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انہوں نے پیر کو کینبرا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے ، ٹیسٹ سیریز میں ان کے خلاف اچھا کھیلیں گے،ہماری ٹیم کی یہی کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر سیریز جیتنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں ، کوشش کریں گے ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور انہیں آئوٹ کریں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اور رضوان کو مینجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،ہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔