قائد رئیس ا لاحرار چوہدری غلام عباس ؒ کی56ویں برسی کے انتظامات اور پروگرام کی منظوری دیدی گئی

پیر 4 دسمبر 2023 18:02

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے ریاست جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سیاسی جانشین اور تحریک آزادی، الحاق پاکستان کے بانی قائد رئیس ا لاحرار چوہدری غلام عباس ؒ کی چھپن ویں (56ویں) برسی کے انتظامات اور پروگرام کے سلسلہ میں انتظامیہ کمیٹی کی منظوری دے دی،مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قائد ملت کی سالانہ برسی کی تقریب کو(18 دسمبر بروزسموار واقع فیض آباد مزار قائد) شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامیہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین میجر(ر) سردار نصراللہ خان اور سیکرٹری ذوالفقار احمد بھٹی ہونگے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر عرفان جرال،میرپور،کرنل(ر) محمد فاروق خان،پنجیڑی،راجہ محمد اقبال انقلابی،بھمبر،سردار شوکت شریف چغتائی،ملوٹ باغ،سردار وقارخان،عباسپور، سید اظہر علی شاہ، چھوٹا گلہ، سردار نذیر حسین،پکھر راولاکوٹ، سید غلام مصطفی شاہ نقوی،مظفرآباد،چوہدری محمد جمیل تبسم،برطانیہ، پیرزاد محمد افسر نقشبندی،راولپنڈی، کیپٹن (ر) سردار ممتاز حسین خان، خواجہ محمد جاوید،راولاکوٹ، سردار امجد عباسی، برطانیہ، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،مظفرآبادمرزا محمد جاوید خان،نیلا بٹ، ملک زاہد اعوان،برنالہ، راجہ محمد صغیر ایڈووکیٹ، کھوئی رٹہ، سید خالد امیر گردیزی،باغ، سردار کمال خان ایڈووکیٹ ہجیرہ، ملک ظفر علی، نیلم، محمد سلیم اعوان،کوٹلہ مظفرآباد، حاجی عبدالخالق قادری،برطانیہ اور عبدالغفار خان عباسی،اسلام آباد کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مسلم کانفرنس نے تمام عہدیدارن کو ہدایت کی ہے کہ وہ قائد ملت کی برسی کو شایان شان انداز میں منانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ رئیس الاحرار کشمیریوں کے عظیم رہنماء تھے انھوں نے اپنی ساری زندگی نظریہ الحاق پاکستان اور تکمیل پاکستان کے لئے صرف کیے رکھی کبھی کوئی حکومتی عہدہ لیا اور نہ ہی کسی لالچ میں آئے۔ انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں بھی اُن کے پایہ استقلال میں کوئی کمی نہ آئی۔ ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں اور مسلم کانفرنس کے لئے اُن کی خدمات ناقابل فراموش باب ہیں۔