حارث رؤف، اسامہ میراور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری

پیر 4 دسمبر 2023 22:52

حارث رؤف، اسامہ میراور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ( نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ) جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لیے ہے،یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔