وزیراطلاعات وثقافت عامر میرکاگلوکارحسین بخش کی وفات پراظہارتعزیت

منگل 5 دسمبر 2023 18:02

وزیراطلاعات وثقافت عامر میرکاگلوکارحسین بخش کی وفات پراظہارتعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین بخش کی کلاسیکل موسیقی کے شعبے میں خدمات پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عامر میر نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کے لیے حسین بخش کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی حسین بخش مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :