ایک سال میں گڑکی قیمت 5 ہزارروپے کا اضافہ

گنے کی پیدوار میں کمی اور افغانستان جانے کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا، ڈیلرز

بدھ 6 دسمبر 2023 16:06

ایک سال میں گڑکی قیمت 5 ہزارروپے کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) مہنگائی میں مسلسل اضافے کے اثرات گڑ کی قیمتوں پر بھی پڑ گئے۔ایک سال کے دوران گڑ کی بوری کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد 78 کلو کی گڑ بوری اب 13 ہزار روپے میں فروخٹ ہونے لگ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال 8 ہزار میں ملنے والی گڑ کی 78 کلو بوری کی قیمت 13 ہزار روپے تک پہنچنے پر شہریوں نے کہا کہ اب گڑ کا استعمال ہی چھوڑنا پڑے گا۔گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ڈیلرز بھی پریشان ہیں، انہوں نے بتایا کہ گنے کی پیدوار میں کمی اور افغانستان جانے کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔شہریوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گڑ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :