مصرمیں بس الٹنے سے7 افراد ہلاک ، 25 زخمی

بدھ 6 دسمبر 2023 16:37

مصرمیں بس الٹنے سے7 افراد ہلاک ، 25 زخمی
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) مصر میں ایک مسافر بس الٹنے سے 7افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نےمیڈیاکو بتایا کہ گزشتہ روز جنوبی مصر کی منیا گورنری میں مشرقی صحرائی سڑک پر ایک مسافر بس گھنی دھند کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجےمیں 7افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ایمبولینسز اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورجنہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ استغاثہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ مصر میں ہر سال تیز رفتاری، سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں لاپروائی کے نتیجے میں سڑک حادثات سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے۔