خلیل الرحمن نے فلم سے نہیں نکالا تھا، میں نے ان کے ساتھ کام سے انکارکیا، ایمان علی

بدھ 6 دسمبر 2023 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لکھاری خلیل الرحمن کی لکھی گئی فلم سے انہیں نکالا نہیں گیا تھا بلکہ انہوں نے خود مذکورہ فلم میں کام سے انکار کیا تھا۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سستی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، وہ اس وقت ہی متحرک ہوتی ہیں جب کہ ان کی کوئی فلم یا ڈراما ریلیز ہونے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے اور وہ زیادہ تر ایکشن اور کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرحان سعید کو سب سے پسندیدہ معاون اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شو میں خلیل الرحمن قمر کا نام لیے بغیر بھی کیا کہ وہ ایک لکھاری کے لکھے ہوئے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے خلیل الرحمن قمر کی ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض تین دن قبل اس میں کام کرنے سے انکار کیا، انہیں کسی نے نکالا نہیں تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں نہ تو فلم کے لکھاری خلیل الرحمن قمر نے نکالا اور نہ ہی انہیں ہدایت کار نے کام سے منع کیا بلکہ انہوں نے خود کام سے انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :