ایف پی سی سی آئی کے سالانہ اچیومنٹ ایوارڈز 23 دسمبر کو منعقد ہونگے، صدر ایف پی سی سی آئی

بدھ 6 دسمبر 2023 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے بتایا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے سالانہ اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد 23 دسمبر کو اسلام آباد کےنجی ہوٹل میں کیا جائے گاجو کہ پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ایوارڈز ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس سال کے ایوارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ اس سال تمام اہم اور دوستانہ ممالک کے سفر اس ایونٹ میں شرکت کریں گے اور ایوارڈز ونر ز کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مزید برآں،ڈپلومیٹک کور اسلام آباد کے قائم مقام ڈین اور مراکش کے سفیر Mohamed Karmoune تقریب کے چیف گیسٹ آف آنر ہوں گے۔صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ سالانہ ایوارڈز کا 11 واں ایڈیشن ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے کہ جو تجارت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ملک کے تمام 250 چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ باڈیز کی نمائندگی کرتا ہے۔

لہذاایف پی سی سی آئی کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب پاکستان کی معیشت کے تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے تجارتی شراکت داروں اور بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرنے والے متعدد معززین اس پر وقار تقریب کو اعزاز دیں گے اور یہ پاکستان کی کاروباری برادری کو دنیا بھر میں بڑے تجارتی امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایونٹ کے وسیع پو ٹینشل سے فائدہ اٹھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔