اسٹائل رن وے فیشن شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

کلاک ٹاور میں منعقدہ SRF14 کراچی کی تاریخ کا یادگار ایونٹ ثابت ہوگا، ضیاء ظفر

جمعرات 7 دسمبر 2023 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) کراچی کی تاریخ کا میگا رنگا رنگ اسٹائل رن وے فیشن شو (SRF14) کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جس میں ٹاپ ماڈلز سنیتا مارشل، نادیہ حسین، بینیٹا ڈیوڈ، سدرہ ساجد، سانچ راجپوت و دیگر شرکت کریں گے۔ اسپاٹ لائٹ سلون کی ڈائریکٹر اسماء ناز اپنی ماڈلز کو ریپریزنٹ کریں گی۔ اس سلسلے میں آرگنائزر ضیاء ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 دسمبر کو کلاک ٹاور میں منعقدہ فیشن شو یادگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 13 سے زائد فیشن شو آرگنائزکرچکا ہوں، گراس روٹ لیول پر فیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے اپنے تمام تر وسائل استعمال کررہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ماڈلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ سینئرماڈلز کے ساتھ کام کرکے جونیئرماڈلز کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ ملک کی فیشن انڈسٹری کو یورپ و دیگر ممالک کے مساوی لانا میرا عزم ہے۔ ضیاء ظفر نے مزید کہا کہ SRF14 میں بہترین ڈریس ڈیزائنرز کی فیشن انڈسٹری کیلئے کاوشوں کو اجاگرکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :