مظفرآباد، محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے خلاف مباحثہ تقریب کا انعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2023 17:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) آزاد کشمیر کے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کے سلسلہ میں مباحثہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں قدسیہ بتول ، ڈائریکٹر ٹریننگ اکرام الحق ، عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ ڈاکٹر فاطمہ جنید ، ورلڈ فوڈ پروگرام کی نمائندہ شائستہ جبین اور صدف ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے سید علی حسنین گیلانی ، ڈاکٹر شائستہ جبین ، سردار سمیر نذیر ایڈووکیٹ ، بیرسٹر ماہم فادیہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی نسواں نصرت شاہین ، حلال احمر کی نمائندہ طاہرہ کاظمی سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

شرکاء نے صنفی تشدد کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے آگاہی مہم کا مقصد خواتین پر تشدد کو روکنا ہے اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے، تشدد کا شکار صرف غریب عورت نہیں بلکہ پڑھی لکھی عورتیں بھی گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

عورتوں کو آواز اٹھانا ہوگی اور حکومتی اداروں اور معاشرے کو انکا ساتھ دینا ہوگا۔تشدد کا شکار عورت کو مختلف جسمانی اور ذہنی بیماریاں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ اس برائی کا خاتمہ کرنا ہوگا عورتوں پر تشدد کرنا مردانگی نہیں ایک مکروہ فعل ہے ، تشدد کا شکار عورتوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے ، صنفی مساوات کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :