7 دسمبر قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 7 دسمبر 2023 17:38

7 دسمبر قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص کی جانب ..
میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) 7 دسمبر قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص کی جانب سے اجرک کلب ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا . اس موقع پر مہمان خصوصی ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص ڈویژن امتیاز علی کلہوڑو نے کہا کہ ووٹ سے ہی ہمارا مستقبل ہے کیونکہ آپ ہیں مستقبل کے حقدار آپ کا ووٹ مطلب آپ ہی کا اختیار ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک بھر میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے اور یہ پاکستان کے آئین کے مطابق کام کرتا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہمارہ ملک پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے  ہر 5 سال کے بعد قومی ، صوبائی ، لوکل گورنمنٹ ، سینیٹ اور صدارتی انتخابات کا انعقاد کروائے جاتے ہیں اور کہا کہ انتخابات میں سب سے بڑا اور پہلا کردار ووٹرز کا ہوتا ہے اس لیے 18 سال کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام انتخابی فہرست میں ضروراندارج کروائیں .

امتیاز علی کلہوڑو نے مزید کہا کہ 7 دسمبر ہر سال الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی ووٹرز کا دن منانے کا مقصد نوجوان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ووٹ کی قدر و قیمت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی اس قومی فریضے کا حصہ بن سکیں . انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن میرپورخاص ڈویژن کی یہ ہر ممکن کوشش ہے کہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے مرد ووٹرز کے ساتھ ساتھ خواتین کے ووٹ کے ٹرن آؤٹ میں اضافہ کیا جائے .

  ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سےووٹرز کی سہولت کے لیے 8300ٹول فری نمبر کا بھی اجراء کیا گیا ہے تاکہ وہ  ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے قومی شناختی کارڈ کا اندراج کرکے اپنے ووٹ کے داخل اور پولنگ اسٹیشن کے متعلق بآسانی سے معلومات لے سکتا ہے . اس موقع پر  ڈائریکٹر کلچر و  لائبریرین اجرک کلب شبیر احمد لغاری ، اسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کاشف ملک ، ریجنل الیکشن کمشنر آفیس کے نور محمد نے بھی قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کیا .