ابوظہبی ٹی 10 : پاکستانی فاسٹ بولر سلمان ارشاد کی گلیڈی ایٹرزکے خلاف شانداربولنگ

مورس ویل اسیمپ آرمی نے گلیڈی ایٹرزکو6 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 7 دسمبر 2023 19:15

ابوظہبی ٹی 10 : پاکستانی فاسٹ بولر سلمان ارشاد کی گلیڈی ایٹرزکے خلاف ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) ابوظہبی ٹی 10 کے 24 ویں میچ میں مورس ویل اسیمپ آرمی نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی گلیڈی ایٹرز کے 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسیمپ آرمی کے کپتان معین علی نے 15 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔

کریم جنت نے صرف نو گیندوں پر 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

(جاری ہے)

دونوں نے ملکر 5 ویں وکٹ کے لئے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر ا?ندرے فلیچر نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیل کر گلیڈی ایٹرز کو چیلنجنگ اسکور دلایا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے ان کی یہ کوشش رائیگاں گئی۔پاکستانی تیز بالر سلمان ارشاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اسیمپ ا?رمی کو 12 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے دہلی بلز کے خلاف اپنے پچھلے میچ میں بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔سلمان ارشاد کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :