ہمارا بھی استحقاق ہے مولانا فضل الرحمان کو صدر بنائیں

ہم نے کسی کو وزیراعظم اور کسی کو صدر بنایا تو ہمارا بھی حق ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر بنیں، عبدالغفورحیدری

جمعرات 7 دسمبر 2023 21:50

ہمارا بھی استحقاق ہے مولانا فضل الرحمان کو صدر بنائیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) جمعیت علما اسلام(ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کو وزیراعظم اور کسی کو صدر بنایا تو ہمارا بھی استحقاق ہے،18ویں ترمیم کو کوئی چھیڑیگا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ مولانافضل الرحمان کو صدر بنائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018انتخابات میں پی ٹی آئی کوجتوانے کیلئے قمرباجوہ نے بڑا زور لگایا ، جب دیکھا بانی پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی توہاتھ کھینچ لیا، ہاتھ کھینچ لینے کامطلب تھااگراپوزیشن کچھ کرسکتی ہے توکرلے، ہماری تحریک نے مجبور کیا کہ ہاتھ کھینچ لیں۔

غفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو وزیراعظم اور کسی کو صدر بنایا تو ہمارا بھی حق ہے کہ مولانافضل الرحمان صدر بنیں۔ 18 ویں ترمیم سے متعلق سوال پر عبدالغفورحیدری نے کہا کہ 18ویں ترمیم اچھی چیز تھی اس کو چھیڑنے کیخلاف ہیں، 18ویں ترمیم کو کوئی چھیڑیگا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پارٹی اورپرویزخٹک کوبنایاگیاہے توسیٹیں بھی ملیں گی اور پی ٹی آئی کو پورے ملک پرمسلط کیا توان کوبھی سیٹیں ملنی چاہیے۔