عاصم ریاض اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے 4 سال بعد راہیں جٴْدا کرلیں

جمعرات 7 دسمبر 2023 22:19

عاصم ریاض اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے 4 سال بعد راہیں جٴْدا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2023ء) معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے ٹاپ 2 میں پہنچنے والے عاصم ریاض اور گلوکارہ و ماڈل ہمانشی کھرانہ نے 4 سال بعد راہیں جٴْدا کرلیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمانشی کھرانہ نے 4 سال تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد عاصم ریاض کے ساتھ اپنے بریک اًپ کا اعلان کردیا ہے، اٴْنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے ایک نوٹ جاری کیا۔

ہمانشی کھرانہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے نوٹ میں کہا کہ ہم دونوں نے بہت کوشش کی لیکن ہم کوئی حل نہیں نکال سکے، ہم نے بڑی ہمت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ میں اور عاصم اب بھی ایک دوسرے کے لیے جذبات رکھتے ہیں لیکن قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اٴْنہوں نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بھی اپنے اور عاصم ریاض کے بریک اًپ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، جس میں ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ ہم اب ساتھ نہیں ہیں، ہم نے جتنا وقت ساتھ گزارا ہے وہ بہت اچھا رہا ہے۔

ہمارے رشتے کا سفر بہت اچھا تھا اور اب ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمانشی کھرانہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کے مذاہب اور عقائد مختلف ہیں لہٰذا ہم اپنے مذہب کی خاطر ہماری محبت کو قربان کررہے ہیں۔ اٴْنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

متعلقہ عنوان :