ڈیفینس کار حادثہ ،ملزم کے والد کو عدالت سے عارضی ریلیف مل گیا

عدالت نے مرکزی ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 دسمبر 2023 11:21

ڈیفینس کار حادثہ ،ملزم کے والد کو عدالت سے عارضی ریلیف مل گیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 دسمبر 2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے کیس پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ۔ عدالت نے آج سماعت پر فریقین وکلا کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انوسٹی گیشن مکمل ہو گئی ہی ۔

(جاری ہے)

جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ جی انوسٹی گیشن مکمل ہو گئی ہے اور ملزم قصوروار پایا گیا ہے، ملزم نے خود گاڑی کی چابی اپنے بیٹے کو دی۔

وقوعے کے وقت ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری مانگ لی۔ مدعی کے وکیل رانا مدثر نے کہا کہ پولیس نے انوسٹی گیشن مکمل کر لی ہے عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کر دے۔ مرکزی ملزم افنان کے والد شفقت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی رحم کرے، ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، عدالت میں پیش ہوئے ہیں، عدالت میں تمام شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جو الزام ہمارے اوپر ہیں وہ مدعیوں نے ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا درست خبر دیں، ہم نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی اگر کوئی دھمکی ہے تو اس کو ثابت کریں، وہ پولیس کو آگاہ کریں اور جو جس نے کیا اس کو اس کی سزا ملنی چاہیئے، بچے نے جو نہیں کیا اس کی سزا بچے کو نہیں ملنی چاہیئے، میڈیا سچائی کو دیکھے، بچے سے زیادتی نہ کی جائے۔