میانمار ، گائوں میں آگ لگنےسے 11مکان جل کر راکھ

جمعہ 8 دسمبر 2023 14:50

یانگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) میانمار کے ایک گاوں میں آگ لگنےسے 11مکان جل کر راکھ ہوگئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کےمنڈالے علاقے کے مادایا ٹاؤن شپ کے تونگ پیون گی گاؤں میں آگ لگنے سے گیارہ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پانچ سالہ لڑکا بستر میں ماچس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ بستر نے آگ پکڑ لی ۔ رپورٹ میں کہا گیا آگ قریبی گھروں تک پھیل گئی اور11 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔مقامی ریسکیو تنظیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملبے کےتلے لوگوں کو نکال لیا گیا اور آگ پر قابو بھی پالیا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :