پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کی بھاری مقدار پکڑلی

2400 ساشے گٹکا تلف کر کے کریانہ سٹور مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

جمعہ 8 دسمبر 2023 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کی بھاری مقدار پکڑلی،2400 ساشے گٹکا تلف کر کے کریانہ سٹور مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی ننکاری بازار راول ٹاؤن میں کریانہ سٹور پر کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق سٹور مالکان پابندی کے باوجود ممنوعہ گٹکا فروخت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سینکڑوں ساشے گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سنگین خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گٹکے کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :