شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

جمعہ 8 دسمبر 2023 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست بھی چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔شوکت ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پارٹی اور سینیٹ نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔