فواد خان نے عالیہ بھٹ اور سونم کپورکیساتھ رومانوی سین نہ کرنے کی حقیقت بتا دی

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:48

فواد خان نے عالیہ بھٹ اور سونم کپورکیساتھ رومانوی سین نہ کرنے کی حقیقت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) معروف اداکار فواد خان نے بالی ووڈ حسینائوں عالیہ بھٹ اور سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین عکس بند نہ کروانے پر لب کشائی کردی۔ فواد خان 2014 میں بالی ووڈ فلم خوبصورت میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے تھے جبکہ 2016 میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کپور اینڈ سنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اگرچہ یہ دونوں ہی فلمیں رومانوی تھیں لیکن فواد خان نے رومانٹک سین کرنے میں بے حد احتیاط برتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فواد خان نے یہ انکشاف کیا کہ فلم خوبصورت میں انہوں نے سونم کپور کے ساتھ رومانٹک سین کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ اس قسم کے سین کرنے پر ان کے مداح خفا ہو سکتے ہیں اور وہ ایسا ہرگز نہیں چاہتے اس لیے آن اسکرین سوچ سمجھ کر کام کرتے ہیں۔اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فواد خان فلم کی کہانی میں شامل ایک نازیبا سین کرتے وقت بے حد ہچکچاہٹ کا شکار تھے اور بے انتہا کوشش کے باوجو نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :