سوشل میڈیا ٹرول نے گھٹیا تبصرے سے شاہ رخ خان کو بھی غصہ دلا دیا

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:48

سوشل میڈیا ٹرول نے گھٹیا تبصرے سے شاہ رخ خان کو بھی غصہ دلا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنی ہنس مکھ اور خوش گوار طبیعت سے انڈسٹری میں پہچانا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا ٹرول نے ان کو بھی بھڑکا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ سیشن میں جب ایک صارف نے ان کی فلموں پر گھٹیا تبصرہ کیا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارف نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی پی آر ٹیم کی بدولت پٹھان اور جوان جیسی بکواس فلموں کو بلاک بسٹر بنوایا ہے۔

صارف کے منفی تبصرے کو نظر انداز کرنے کے بجائے اداکار نے اس کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ عام طور پر ایسے ذہین افراد کو جواب نہیں دیتے لیکن اس صارف کے لئے وہ اپنے اصول کو توڑ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے صارف کو مشورہ دیا کہ اسے اپنی قبض کا علاج کرانا چاہئے، ساتھ ہی اداکار نے کہا کہ وہ اپنے پی آر ٹیم سے کہیں گے کہ وہ اس صارف کو دوائی بھی بھیج دے۔