نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 17:09

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، نیوزی لینڈ نے 137 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ذاکر حسن 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیوزی لینڈ نے 137 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، گلین فلپس 40 ، مچل سینٹنر 35 اور ٹام لیتھم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مہدی حسن میراز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔