Live Updates

پاک بھارت کشیدہ صورتحال، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہو جائیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 مئی 2025 09:36

پاک بھارت کشیدہ صورتحال، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایکس کے باقی میچز اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔ 
اس فیصلے کے بعد، تمام غیر ملکی کھلاڑی چند گھنٹوں میں دبئی روانہ ہوجائیں گے اور باقی میچز 6 دن کے بعد شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

 
کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ 
اس کے علاوہ کوالیفائز، ایلیمنیٹر 1، ایلیمیٹر 2 اور فائنل کے میچز بھی دوبارہ ری شیڈول ہوں گے۔ 
پی سی بی کی جانب سے میچز کے نئے شیڈول کی تفصیلات اور مقامات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔                                                                                                                                     
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات