Live Updates

ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج میں بڑی ہوئی ہیں، رضوان کے بیان سے بھارت میں ہنگامہ برپا

ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ان پر مسلط کی گئی ہر جنگ انہیں مزید جوڑتی ہے، جگاتی ہے اور مضبوط بناتی ہے : کپتان قومی کرکٹ کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 مئی 2025 12:54

ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج میں بڑی ہوئی ہیں، ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور کپتان محمد رضوان نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ 
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ "ہم نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ نہ کرو لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو"۔

 
محمد رضوان نے کہا کہ "پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں"۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور یہاں آج بھی ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں"۔

(جاری ہے)

 

محمد رضوان نے کہا کہ "ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ان پر مسلط کی گئی ہر جنگ انہیں مزید جوڑتی ہے، جگاتی ہے اور مضبوط بناتی ہے، یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم نے حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے"۔ 
 
خیال رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز دبئی منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ آئی پی ایل بھی معطل کردی گئی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات