مارنس لبوشین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل مختصرکائونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار

جمعہ 9 مئی 2025 13:26

مارنس  لبوشین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل مختصرکائونٹی کرکٹ کھیلنے ..
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مارنس لبوشین مسلسل پانچویں کائونٹی سیزن میں گلیمورگن کائونٹی کی نمائندگی کریں گے۔30 سالہ مارنس لبوشین ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل مختصر کائونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ گلیمورگن کاؤنٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارنس لبوشین مسلسل پانچویں سیزن میں گلیمورگن کائونٹی کی نمائندگی کریں گے۔

آسٹریلوی بلے باز صرف دو چیمپئن شپ میچز کے لئے گلیمورگن کائونٹی کو دستیاب ہوں گے، جو رواں سال جون میں جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے قبل تیاری کے لئے اہم ہوگا۔مارنس لبوشین نے گزشتہ سال چار میچز کھیلے جس میں انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکور کیں تھی ۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ مارنس لبوشین نارتھمپٹن ​​شائر اور مڈل سیکس کے خلاف کھیلیں گے ، جو بالترتیب 16 اور 23 مئی کو صوفیہ گارڈنز میں شیڈول ہیں۔

ان دونوں گیمز میں کولن انگرام کی جگہ مارنس لبوشین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال کولن انگرام نے سیکنڈ ڈویژن میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ ڈائریکٹر آف کرکٹ مارک والیس نے کہا کہ مارنس لبوشین کا دوبارہ کلب میں واپس آنا خوش آئندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مارنس لبوشین کے آنے سے ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔واضح رہے کہ مارنس لبوشین کو 57 ٹیسٹ،63 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔\932

متعلقہ عنوان :