غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، انسانی بحران کا سنگین خطرہ ہی: انتونیو گوتریس

ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:19

غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، انسانی بحران کا سنگین خطرہ ہی: انتونیو ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ حماس کی بربریت کبھی بھی فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کا سنگین خطرہ لاحق ہے، غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری جنگ بندی کی جائے۔ حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے وسیع علاقے ویران اور 80 فیصد آبادی بیگھرہوچکی ہے، غزہ میں خوراک،ایندھن، پانی اور ادویات کی کمی، بیماریوں کیخطریکا بھی سامنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی ہے۔اس سے قبل امریکا نے رواں برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ بندی کے لیے برازیل کی قرارداد کو بھی ویٹو کردیا تھا۔برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔