انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:57

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 60پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر284.80روپے سے گھٹ کر284.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں75پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر285.50روپے سے کم ہو کر284.75روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں3.50روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر310.50روپے سے کم ہوکر307روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر361.50روپے سے گھٹ کر360روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :