ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی،24گھنٹے میں42مریض رپورٹ

لاہور میں 26 ،گوجرانوالہ ،ملتان میں 4 ،4،فیصل آباد میں 5 مریض سامنے آئے

اتوار 10 دسمبر 2023 05:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) صوبے بھر میں 42 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 26 ،گوجرانوالہ ،ملتان میں 4 ،4،فیصل آباد میں 5 جبکہ پاکپتن ،جہلم اور راولپنڈی میں میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 51 مریض زیر علاج ہیں۔