دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، تھری اور فائیو ٹریفک کیلئے بند

موٹرویز کو عوام کی حفاظت ،محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے‘ترجمان

پیر 11 دسمبر 2023 11:50

دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، تھری اور فائیو ٹریفک کیلئے بند
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) موٹروے پر دھند کا راج ، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہی، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند ، ایم فائیو کو شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لئے بند رہی، حد نگاہ بہتر ہونے پر ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک کھول دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، مسافر احتیاطی تدابیر استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔