ن لیگ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،چوہدری حامد حمید

پیر 11 دسمبر 2023 15:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی کیونکہ ن لیگ کے پاس عوام کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کے مثبت اقدامات اور میاں محمد نواز شریف کی آمد سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے اور جیسے ہی وہ اقتدار سنبھالیں گے تو ملک ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا۔

سرگودھا سمیت پاکستان بھر میں ن لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ عوام کو بخوبی معلوم ہے کہ مسائل سے نکالنے کی صلاحیت اور واحد کرن نواز شریف ہیں جو عوام کو تمام مسائل سے نکال کر دم لیں گے۔