شاہ رخ خان نے ڈنکی کا مطلب بتا دیا، نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری

پیر 11 دسمبر 2023 20:10

شاہ رخ خان نے ڈنکی کا مطلب بتا دیا، نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی میگا فلم ڈنکی کے نئے گانے او ماہی کا ٹیزر جاری کردیا۔سٴْپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 اٴْن کے کیریئر کا کامیاب ترین ثابت ہوا ہے، بالی ووڈ کنگ اپنی دو سٴْپر ہٹ فلموں پٹھان اور جوان کی شاندار کمائی کے بعد اب ڈنکی کی کامیابی کے لیے بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ڈنکی کی ریلیز میں کچھ دن ہی باقی ہیں اور ایسے میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے فلم نئے گانے او ماہی کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاو نٹ پر جاری کردیا ہے۔ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گانا او ماہی کسی صحرا میں فلمایا گیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔شاہ رخ خان نے گانے کے ٹیزر کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو ڈنکی کا مطلب بھی بتایا، اداکار نے کہا کہ سب مجھ سے ڈنکی کا مطلب پوچھتے ہیں تو اس لیے آج آپ کو بتا رہا ہوں کہ ڈنکی کا مطلب اپنوں سے دور رہنا ہے اور جب ہمارے اپنے پاس ہوں تو لگتا ہے قیامت تک اٴْن کے ساتھ ہی رہیں۔ اداکار نے کہا کہ آج افق پر سورج غروب ہونے سے پہلے اپنے پیاروں کی محبت کو محسوس کریں۔