روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کی بیٹی کی فلم کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

پیر 11 دسمبر 2023 22:22

روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کی بیٹی کی فلم کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ سے متعلق منفی پوسٹ لائک کرنے پر معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی ڈیبیو فلم دی آرچیز سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فلم کے تمام سٹارز کی اداکاری کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے لائک کیا اور تبصرے کیے تو وہیں معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس پوسٹ کو لائک کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی۔تاہم تنقید سے تنگ آکر روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پرسٹوری میں معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غلطی سے پوسٹ لائک کردی تھی، مجھے دراصل معلوم ہی تھا کہ پوسٹ کس بارے میں ہے۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ سکرولنگ کرتے ہوئے غلطی سے پوسٹ لائک میری غلطی کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔اداکارہ نے سٹوری کچھ دیر بعد انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی، تاہم ان کے معافی نامے کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :