حقدار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی یقینی بنائینگے اور ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

پیر 11 دسمبر 2023 22:20

; کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام میں بے ضابطگیوں اور حقدار طلباء کو نظر انداز کرنے کیخلاف پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے پہلے بھی اس کی نشاندہی کرتے ہوئے ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ، اور گزشتہ دونوں لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام میں ہونیوالے بے ضابطگیوں کے خلاف باقاعدہ کمیٹی بنائی گئی جو کہ ہماری نشاندہی اور بیان پر مہر تصدیق ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی تحقیقات مکمل کرکے حقدار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی یقینی بنائینگے اور ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی جانب سے لیپ ٹاپ کے اجراء کا آغاز کیا گیا اور ملک بھر میں اس کی تقسیم کی گئی اور ہمارے صوبے کے طلباء وطالبات نے بھی اطلاع نہ ہونے ، نیٹ سے محرومی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ، اپلائی کرنے کے طریقہ کار میں دشواریوں کے باوجود کسی نہ کسی طرح بروقت درخواست جمع کرادیئے ۔

اسی طرح 2019تا2023سیشن کے حقدار طلباء جو میرٹ پر پورا اترتے تھے اب سیشن مکمل کا بہانہ کرکے انہیں لیپ ٹاپ سے محروم کیا جارہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلباء وطالبات کے حقوق پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور اس سلسلے میں گزشتہ روز سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی میں ہونیوالے احتجاج کی بھی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام حقدار طلباء وطالبات کو ان کے حقوق فراہم کیئے جائیں اور ساتھ ہی اُن طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپس فراہم کیئے جائیں جو میرٹ پر آئی ہیں اور لسٹوں میں ان کا نام بھی شامل ہیں ۔ لیپ ٹاپ سے محروم رکھنے کے ناروا اور طلباء دشمن اقدام پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی