نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت کی تربیت بہتر انداز

میں حاصل کرکے اپنا روزگار کما سکتے ہیں . ڈویزنل کمشنر میرپورخاص

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 12 دسمبر 2023 17:19

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 دسمبر 2023ء ) ڈویزنل کمشنر میرپورخاص  فیصل احمد عقیلی کا گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ میرپورخاص کا اچانک دورہ . دورے کے دوران حاضر طلبہ و طالبات سے فنی تعلیم کی فراہمی کے متعلق آگاہی بھی لی ڈویژنل کمشنرنے انسٹیٹیوٹ کے فزکس لیب ، کمپیوٹر لیب، الیکٹرک لیب ورکشاپ اور سول ورکشاپ کا بھی دورہ کیا .

اس موقع پر انہوں نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ مقابلے کے میدان میں جانے کے لیے خود کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت کو بہتر انداز میں سیکھیں تاکہ روزگار کما کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کا بھی سبب بنیں .

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ اس ادارے سے زیادہ سے زیادہ سے فائدہ اٹھائیں اور فنی تربیت پر توجہ دیں .

اس موقع پر انسٹیٹوٹ  کے پرنسپل موہن روپانی نے بتایا کہ یہ انسٹیٹوٹ یہاں کے نوجوانوں کے لیے اک انمول تحفہ ہے جو کہ ان کے روشن مستقبل سے وابستہ ہے   لیکن یہاں کے نوجوانوں کا فنی تعلیم کے حصول کا رجحان بہت کم ہے اور بتایا کہ یہاں سول ، الیکٹرک کے علاوہ کمپیوٹر کورس کے سی آئی ٹی اور ڈی آئی ٹی کے کورس بھی کروائے جا رہے ہیں اور اس سال انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس بھی شروع کروانے جا رہے ہیں مگر یہاں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے اور کہا کہ ادارے میں جو بھی تجرباتی مشینری موجود ہے وہ آج کے دور کے مطابق نہیں ہے اس لیے ادارے کے اعلی حکام کو بھی اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے .

جس پر ڈویزنل کمشنر  نے پرنسپل کو ہدایت کی کے ادارے میں فنی تعلیم کے رجحان کے اضافے کے لیے سبجیکٹ کی اہمیت و افادیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ بنا کر دی جائے . اس موقع پر سول کورس کے انچارج چندر شرما اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :