ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے ڈی پی او آفس جہلم میں پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 13 دسمبر 2023 19:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2023ء) تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی بھی شرکت، ریٹائرڈ ہونے والےافسران میں سب انسپکٹر بلغار حسین شاہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود، ہیڈ کانسٹیبل عبدالوحید، ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم، کانسٹیبل ذوالفقار علی، کانسٹیبل نذر محمد، کانسٹیبل سید رسول، کانسٹیبل جاوید اختر اور کانسٹیبل محمد نذیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او جہلم نے افسران کو ان کی ریٹائرمنٹ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آپ نے اپنی سروس کے دوران محکمہ پولیس اور عوام الناس کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ جہاں بھی میری رہنمائی کی ضرورت ہوئی تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ریٹائرڈ ہونے والے  پولیس افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :