سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان

جمعرات 14 دسمبر 2023 20:39

سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) بانی چییرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔جب کہ ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتا ہے اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بانی چییرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیئے گئے ہیں۔

اندر خوف کس چیز کا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی۔ساری فیملی اندر تھی اور باہر سے تالہ لگا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ایسا لگ رہا ہے کہ ہم کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔بہت تکلیف ہوتی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہمارے ہی ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ہمیشرہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں گھر سے نکلنے کے بعد فالو کیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے آپ کو جیلوں میں ڈال دیں گے۔لیکن ہمیں کوئی خوف نہیں۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔سب پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔اس کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔باجوہ نے حسین حقانی لو ہائر کیا تھا۔ ریکارڈ پر موجود ہے کہ اس کو پیسے دیئے گئے تھے۔