عامر لیاقت (مرحوم) کے مداح طوبی انور پر برس پڑے

جنید جمشیدنیازی اپنی شادی کو بچائیں اور طوبی سے دور رہیں، مداحوں کی جنید جمشیدنیازی کو بھی تنبیہ

اتوار 17 دسمبر 2023 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2023ء) پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر ،مذہبی سکالر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت(مرحوم)کے مداح ان کی سابقہ دوسری بیوی طوبی انور پر برس پڑے۔عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی انوراب ایک مشہور اداکارہ ہیں اور جنید جمشید نیازی کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کی جاررہا ہے ۔اوربے بی باجی میں نظر آنے کے بعد اس جوڑی کو فینز کی جانب سے کافی پذیرائی بھی ملی ہے تاہم آن اسکرین یہ جوڑی ماڈلنگ کے ایک شو بی سی ڈبلیو 2023 میں ایک بار پھر ماڈلنگ ریمپ پر ایک ساتھ نظر آئی، طوبی انور نے ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کیلئے جنید جمشید نیازی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ریمپ پر واک کی۔

طوبی انور اور جنید جمشید نیازی کی ہاتھ ڈال کر ریمپ پر واک کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس پر عامر لیاقت(مرحوم)کے مداح سخت ناراض ہوئے اور طوبی انور پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

اور سوشل میڈیا پر طوبی انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عامر لیاقت (مرحوم)کے مداحوں نے جنید جمشیدنیازی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو بچائیں اور طوبی سے دور رہیں۔واضح رہے کہ ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین ایک متنازعہ شخصیت تھے۔ ان کے آخری سالوں میں، ان کی ذاتی زندگی تفریحی خبروں کا ایک بڑا حصہ تھی اور ان کی شادیوں اور بعد میں ایک کے بعد ایک سکینڈل آتے رہے۔ وہ انتہائی المناک انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ جبکہ طوبی انور سے بھی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔